سرصاحبزادہ عبدالقیوم خان سرسید ثانی تھے ،سید کمال
پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کے بانی سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان کی برسی پورے عقیدت کے ساتھ منائی گئی ۔اسلامیہ کالج کے پرووسٹ سید کمال نے صاحبزادہ عبدالقیوم خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔گذشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے بانی سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان کی یاد میں ان کی کے آبائی گاؤں ٹوپی صوابی میں ان کی برسی منانے کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں اسلامی کالج کے پرووسٹ سید کمال نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدکی نمائندگی کی۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان چئیرمین باٹنی ڈیپارٹمنٹ ،ڈاکٹر نوید عباس کنٹرولر امتحانات،امتیاز احمد اسسٹنٹ پرووسٹ،تحسین اللہ لائبریرین،عمر علی پبلک ریلیشن آفیسر،محمد عدنان نواز میڈیا اسسٹنٹ ،محمد نسیم خان ،زرمحمد کے علاوہ فیکلٹی ممبران ،اسلامیہ کالج اور اسلامیہ کالجیٹ کے طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔