یونا ئیٹڈ میو نسپل ورکرزیونین آل ٹاؤنز کی جنرل باڈی اجلاس

یونا ئیٹڈ میو نسپل ورکرزیونین آل ٹاؤنز کی جنرل باڈی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)یونائیٹڈ میونسپل ورکرزیونینٍ آل ٹاؤن و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے جنرل باڈی اجلاس میں ناظم ٹاؤن ون نے سکیل ون سے 15 تک تین افراد کو عمرہ پر ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ کا دو افراد کوحج اور دو عمرہ کیلئے قرعہ انداز ی پرسالانہ بھیجنے کا اعلان کیا ، جنرل باڈی اجلاس میں ملازمین نے ملک نوید اعوان کو چیئرمین ، بلال احمد کو سرپرست اعلی ، حاجی روشن کو جنرل سیکرٹری ، ملک حنیف، امداد حسین ، سید گل کو وائس چیئرمین ، صلاح الدین کو ڈبلیو ایس ایس پی کا صدر جبکہ اسماعیل خان ،عزت خان ، فیض محمد ،زاہد گل ، بدرمنیر ، طاہر درانی ، زاہد اللہ ، سرفراز خان کو ٹاؤنز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں صدور و نائب صدور اور جائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر جبکہ شیر علی کو آفس سیکرٹری نامزد کردیا ہیں جنرل باڈی اجلاس میں ملازمین نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرزیونینٍ آل ٹاؤن و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے ہر قسم سپورٹ کا اعلان کیاہے جبکہ ریفرنڈم کی صورت میں مخالف یونین کو گھر کاراستہ دکھانے کیلئے ہاتھ اٹھاکر ایک آواز ہوگئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن ون ناظم زاہد ندیم ، ٹاؤن ٹو ناظم فرید اللہ کافور ڈھیری ، ٹاؤن ممبران سمیع اللہ ایڈوکیٹ ، عمران خان ، چیئرمین ملک نوید ، جنرل سیکرٹری روشن خان اور سیکرٹری اطلاعات صلاح الدین نے کہاکہ ملازمین کے اتحاد واتفاق کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے اور چاروں ٹاؤنز و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ سے ملازمین کی مراعات اور اپ گریڈیشن کیلئے جدو جہد کرینگے اس موقع پر ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان نے دو ملازمین کو حج اور دو ملازمین کو عمرہ پر جبکہ ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے تین ملازمین کو عمرہ پر سالانہ بنیادوں پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر چیئرمین ملک نوید نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منافع بخش پوسٹوں پر بیٹھنے والے افراد ملازمین کی خدمت نہیں کرسکتے اور ملازمین کی خدمت کیلئے جیل جانابھی پڑے تو سمجھوتہ نہیں کرینگے ، انہوں نے ناظم ٹاؤن تھری سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کو پی ڈی اے میں ضم نہ کریں بلکہ اسے ٹاؤن تھری کے ملازمین کے سابق روایات کے مطابق سلوک کیاجائے انہوں نے کہاکہ ٹاؤن فور کے ممبران افسران اور ملازمین کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی سے کریں انہوں نے کہاکہ ہم ریفرنڈم کیلئے تیار ہے اور مخالفین کا مقابلہ میدان میں کرینگے اور ملازمین یونائیٹڈورکرز کا ساتھ دیں۔