چینی کمپنی روال ایکسپو میں 50سٹال لگائے گی، راولپنڈی چیمبر سے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

چینی کمپنی روال ایکسپو میں 50سٹال لگائے گی، راولپنڈی چیمبر سے مفاہمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( سٹی رپورٹر)چین کی ڈان گووان یی زینگ ٹریڈ کمپنی اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں دستخطوں کی تقریب میں یی زینگ ٹریڈ کمپنی کے چیئرمین ہواینگ ہے تاو جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدرمحمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، چیئر مین راول ایکسپو نا صرمرزا اور دیگر موجود تھے سمجھوتے کے تحت چینی کمپنی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اگلے سال اپریل میں انٹر نیشنل راول ایکسپو میں پچاس سٹال لگائے گی۔ اس موقع پریی زینگ ٹریڈ کمپنی کے ہواینگ ہے تاو نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گاانہوں نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپینوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی

مزید :

کامرس -