سپاٹ ایگزامینیشن کمیٹی کا سائبان ریسرچ فارم کا دورہ ‘چیئر مین محمد اعظم چیمہ نے نئے بیج کے متعلق آگاہی دی
لاہور(پ ر)سائبان گروپ کے زیر اہتمام ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کے ماہرین پر مشتمل سپاٹ ایگزامینیشن کمیٹی نے ہائبرڈ رائس سیڈ (نئی کینڈیڈیٹ ورائٹی ) کے حوالے سے سائبان ریسرچ فارم کا تحقیقی دورہ کیا ۔کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال (ڈائریکٹر اے بی آر آئی فیصل آباد ) نے سائبان گروپ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ چیئر مین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے کمیٹی کے دورہ کی سربراہی کی اور ماہرین کو سائبان گروپ کی زرعی تحقیق میں مضبوط کردار اور خصوصاً پکھراج ہائبرڈ سیڈ کی اضافی پیداوار ی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
علاوہ ازیں ، کمیٹی نے ریسرچ فارم پر مکئی سورج مُکھی اور چارہ جات کی مختلف اقسام کی پیداوار میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔