پی ٹی سی ایل ایشیاء کا بہترین آپریٹر قرار
لاہور(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دوبئی میں منعقدہ ٹیلی کام ریویو ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب میں بہترین ایشیائی آپریٹر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ تقریب معدان ہوٹل منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ڈینئل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل نے یہ ایوارڈ کمپنی کی جانب سے وصول کیا۔ مذکورہ ایوارڈ انڈسٹری کے سرکردہ لیڈرز کو 2018 میں ان کی محنت اور قابلیت کو سراہنے کے لیے دےئے گئے ۔ جیتنے والوں کا انتخاب ان کے مخصوص شعبوں میں بہترین صلاحیتوں کے اظہار پر کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر ڈینئل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل نے کہا :’’ مجھے پی ٹی سی ایل کی ٹیم پر فخر ہے ، جس کی بے مثال کارکردگی کی بدولت ، میں یہ ایوارڈ وصول کر رہا ہوں ۔
انہی کی کاوشوں سے ہم ایشیا ء کے بہترین آپریٹر بنے ۔ پی ٹی سی ایل نے ایسے بہت سے کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ایک ایسے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں کسٹمر سروس سرِفہرست ہو اور اس کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک میں بھی جدت لائی جاسکے۔نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے ذریعے سے ہم نے 100 ایکس چینجز کو پاکستان بھر میں بہتر کیا ہے، اور یہ ہمارے صارفین کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔‘‘
مجموعی طور پر پی ٹی سی ایل میں کام کا ماحول بہتر سے بہتر ہو رہا ہے ، اب کلیدی اقدار ، صنفی تنوع اور ملازمین کو فعال بنانے پر مزید بہت کام ہورہا ہے، اس سلسلے میں ، جیسے کہ کام کو بروقت کرنا، کلاؤڈ ٹیکنا لوجی کی طرح کی جدت کو روشناس کروانا اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہیں ۔ یہ تمام اقدامات پاکستان بھر میں کیے جارہے ہیں ۔ جس میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) بھی شامل ہے کیونکہ پی ٹی سی ایل ایک قومی کمپنی ہے ، اس لئے کمپنی ملک کے مختلف علاقوں میں سہ ماہی بنیادوں پر نئی کاوشیں کرتی ہے۔