گیس بچت ‘ ایس این جی پی ایل کی مختلف شہروں میں آگہی واک

گیس بچت ‘ ایس این جی پی ایل کی مختلف شہروں میں آگہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی خصوصی ہدایت پر موسم سرما میں گیس کی بچت اور چوری روکنے کے کے لئے مردان ، گجرات اور سرگودھا میں شعبہ ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ نے آگہی واک کا اہتمام کیا ۔ مردان میں واک کا اہتمام سوئی ناردرن اور یو نیورسٹی آف انجنیئرنگ کے اشتراک سے ہوا جو کہ ایس این جی پی ایل ریجنل آفس پر اختتام پذیر ہوئی، گجرات میں واک یو نیورسٹی آف گجرات (سٹی کیمپس) سے شروع ہو کر سوئی ناردرن آفس پر ختم ہوئی ، سرگودھا میں واک آئی ایل ایم کالج (بوائز کیمپس) سے جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر ختم ہوئی۔مردان میں واک شرکا میں سنیئر افسران تاج علی خان ، سرور خان، فاروق قادر، ماجد شاہ،، عصمت خان، جلال شاہ، ڈاکٹر توفیق ، گجرات میں واک کے شرکا میں عبدالجبار خان ، عظمٰی بتول ، وقاص جاوید ، سرگودھا میں علاوْدین خان ، اسماء مقبول ، کامران افتخار ، سرفراز احمد ، لیاقت وڑائچ اور سلمان صابر سمیت دیگرافراد شریک ہوئے۔واک کے دوران سوئی ناردرن ، اساتذہ،طالبِ علموں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ واک میں شامل افراد نے گیس بچت، گیس کے محفوظ استعمال سمیت گیس چوری کی روک تھام کے حوالے سے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گیس کے موثر استعمال اور بچت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -