توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرلی

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے اینکر پرسن اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ((پی ٹی آئی)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عامر لیاقت نے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے بتایا کہ ان کے وکیل موجود نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا اپنے وکیل کو بلائیں کیس آج ہی سنیں گے۔وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لی۔عدالت نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرتے ہوئے اینکر پرسن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا۔
عامر لیاقت

مزید :

صفحہ آخر -