کراچی ،سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ،شہری پریشان
کراچی (آ ئی این پی)شہر قائد میں سی این جی مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا،سندھ میں سی این جی کی طویل بندش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب کہ کراچی میں مسلسل پانچویں روز بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطا بق شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بس سے سفر کرنے والے افراد نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی ابتر صورتحال پر صوبائی حکومت کی خاموشی کو بے حسی قرار دیا ہے۔،دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ فنی خرابی پر گمبٹ اور کنرپسا گیس فیلڈ سے گیس کم سپلائی ہورہی ہے، سسٹم میں پہلے سے گیس کم تھی اور فنی خرابی کی وجہ سے مزید کمی کا سامنا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ ریگولر گیس ملنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کردیں گے تاہم اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔
کراچی سی این جی
کرا چی (آ ئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔جمعرات کو وزیرا علیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کی عوام کا ہے کیوں کہ سندھ پاکستان کی 70فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو محروم کیا جا رہا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بحران پیدا ہوگیا ہے، نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پراجیکٹس، سی این جی سٹیشن کو بھی بند کیا گیا ہے، گھریلو صارفین پریشان ہیں، صنعت کا پہیہ بند ہے اور بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔
گیس بحال