احتساب عدالت، فواد حسن کا پی آئی سی میں میڈیکل کرانے کی اجازت
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے آشیانہ کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کا پی آئی سی میں میڈیکل کرانے کی اجازت دے دی۔ احتساب عدالت میں آشیانہ کیس کی سماعت کے دوران فواد حسن فواد نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی کہ ان کی طبعیت خراب ہے ،انہیں دل کی شکایت بھی ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ پی آئی سی میں چیک اپ کرانے اور ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی، علاوہ ازیں ایل ڈی اے سٹی کیس میں بھی تفتیشی افیسر نے الگ سے درخواست دی کہ انہوں نے اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جانے والے ملزم الفا سٹیٹ کے مالک ملک آصف ندیم سے تفتیش کرنی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں تفتیش کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے اجازت دیتے ہوے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی افسر سے ملزم کی ملاقات کرائیں۔