فائٹنگ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آئی جی پولیس

فائٹنگ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آئی جی پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر) آئی جی پولیس نے قربان لائنز لاہو میں میس ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ فائٹنگ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت لڑنے والی فورس کی اچھی صحت اور ویلفیئر اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ ایک بہترین فائٹر ثابت ہو سکتا ہے۔


اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں پولیس لائنز اور رہائشی بیرکس کو بہتر کیا جا رہا ہے اور یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے جسے دو ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -