تھانہ ،مالاکنڈ کے سرکاری ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کا سالانہ معائنہ جاری

تھانہ ،مالاکنڈ کے سرکاری ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کا سالانہ معائنہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ ( نمائندہ پاکستان) محکمہ تعلیم مالاکنڈ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر پروفیسر محمد عزیر علی کی خصوصی ہدایت پر مالاکنڈ کے سرکاری ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کا سالانہ معائنہ جاری ہے۔ اس مقصد کے لئے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹروں سمیت کلریکل اور ٹیکنیکل سٹاف اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ پرنسپل نورحیات کی قیادت میں ہیڈ ماسٹر فداحسین، ہیڈ ماسٹر عمر حسن، ہیڈ ماسٹر دوست محمد ، ہیڈ ماسٹر انعام الرحمٰن فزیکل ایجوکیشن ٹیچر محمد عادل اور کلرک محمد شفیق پر مشتمل کمیٹی نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ تھانہ ، ہائی سکول نمبر ۲ تھانہ، ہائی سکول ظلم کوٹ ، ہائی سکول طوطہ کان اور ہائی سکول قلنگئی وغیر ہ کا سالانہ معائنہ کیا ، انسپکشن کمیٹی کے انچارج پرنسپل نورحیات نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومت تعلیمی اداروں اور بالخصوص سرکاری سکولوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔ گذشتہ برس ضلعی ناظم احمد علی شاہ باچا نے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہائی سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں حوصلہ افزائی کے طور پر لاکھوں روپے تقسیم کئے تھے اور توقع ہے کہ امسال اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق اس سے بھی زیادہ رقوم بہتر کارکردگی کا مظاہراہ کرنے والوں میں تقسیم کریں گے۔ پرنسپل نورحیات نے کہا کہ سالانہ معائنے کا مقصد تعلیمی اداروں کی کارکردگی جانچنا اور ضروری ریکارڈ چیک کرنا ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت سکولوں کی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اور دقیانوسی طریقہ تدریس جدید طریقہ ہائے تدریس میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری سکولں پر والدین کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔