وکلا کو قائد اعظم کے نقش قدم پر چلناچاہیے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

وکلا کو قائد اعظم کے نقش قدم پر چلناچاہیے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے کہ تمام وکلا کو قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنا چاہیے اور اپنی روایات کی حفاظت کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی سٹی کورٹ میں نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے ،میرے دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں،قوموں کی تاریخ میں اداروں نے بہت کام کیا ہے ،بانی پاکستان بھی آپ لوگوں میں سے تھے ،صدر کراچی بار ایسوسی ایشن حیدر امام رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی جانب سے آج سٹی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے پران کا مشکور ہوں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے تعاون سے آج سٹی کورٹ میں لائبریری قائم ہوئی ہے ،ہمارا مقصد قانون کی بالادستی اور ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا ہے ۔ہم عدلیہ کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہِیں۔وکلا کا یہ کالا کوٹ انصاف کا علمبردار ہے اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ میں نئی عمارت کا افتتاح کیا ،6 منزلہ عمارت میں کراچی بار، لائبریری اور ڈسٹرک ویسٹ کی 8 عدالتیں ہوں گی،لائبریری کے لیے اے کے ڈی نے ایک کروڑ کا فنڈ دیا،کراچی بار کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونے والے 30 لاکھ روپے کراچی بار نے دیئے،نئی عمارت پر 14 کروڑ روپے کی لاگت آئی