کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا، گاڑی گھر کے قریب سے برآمد
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ہسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹاو¿ن کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ سول ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی ہسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹاون جا رہے تھے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے اور فون پر بھی ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی ان کے گھر کے قریب سے مل گئی، جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ڈاکٹر ابراہیم کے نجی اسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دے دی ہے۔