”اس ملک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آ رہی ہیں“ مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

”اس ملک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آ رہی ہیں“ مشیر برائے تجارت ...
”اس ملک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آ رہی ہیں“ مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل رزاق داﺅد نے کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل رزاق داﺅد نے کہا کہ جاپان کے وزراءتجارت کے درمیان دو سال بعد مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد پاک جاپان سرمایہ کاری کے فروغ پر نجی کمپنیوں سے بھی مذاکرات کئے گئے اور جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے جاپانی کمپنی پاکستان آ رہی ہے اور بچوں کے دودھ بنانے والی جاپانی کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آ رہی ہے جبکہ جاپان پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ، جاپانی کمپنیاں پاکستان کی مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کریں گی