کترینہ کیف کے نئے آئٹم نمبر نے آ گ لگا دی

کترینہ کیف کے نئے آئٹم نمبر نے آ گ لگا دی
کترینہ کیف کے نئے آئٹم نمبر نے آ گ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف آج کل آئٹم نمبر میں بے انتہاشہرت حاصل کر ر ہی ہیں اور اس کا سفر دراصل معرو ف گانے ” افغان جلیبی “ سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے بریک نہیں لگائی اور ایک سے ایک بہترین آئٹم نمبر انڈسٹری کو دیئے جو کہ اتنے زیادہ وائرل ہوئے جس کی مثال ماضی میں شائد کم ہی ملتی ہے ۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ میں انہو ں نے آئٹم سانگ ” ثریا جان لے گی کیا “ کیا اس نے شہرت حاصل کی لیکن وہ اس بلندیوں پر نہیں پہنچ سکا کہ کوئی ریکار قائم کر سکے یا فلم کو ہٹ کروانے میں بڑی سپورٹ فراہم کر سکے ۔
عامر خان نے ان کے ڈانس کی بے انتہا تعریف کی تھی تاہم اگر آپ نے ’افغان جلیبی ‘ اور ’ ثریا جان لے گی کیا ‘ سن رکھا ہے اور آپ کو بے حد پسند ہے تو پھر اب وہ وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنی پلے لسٹ میں پہلے نمبرپر گانا تبدیل کر دیں ۔
کیونکہ کترینہ کیف کا اب تک کا سب سے بہترین اور نیا آئٹم سانگ آ گیاہے جس نے انٹرنیٹ پر آ گ لگادی ہے اور تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ۔آئٹم سانگ ” حسن پرچم “ ہے میں کیے گئے رقص اور نہایت خوبصورت کترینہ نے نوجوانوں کے دلوں پر وار کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر اس نے سنی لیون کی ’ شہرت ‘ کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

کترینہ کا نیا آئٹم سانگ سنئے:


شارخ خان کی نئی فلم ” زیرو ‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں انوشکا شرمااور کترینہ کیف شارخ خان کے ساتھ جلوے دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی اور یہ آئٹم سانگ اسی فلم کا حصہ ہے ۔
ماضی میں بھی شارخ خان کی فلم ” رئیس “ ، جس میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ، کا آئٹم سانگ ” لیلیٰ او میں لیلیٰ “ بہت زیادہ وائرل ہو ا تھا جس میں سنی لیون نے جلوے دکھائے تھے ۔
کترینہ کیف اس میں لاجواب دکھائی دے رہی ہیں اور اس میں انہوں نے مکمل طور پر پہلی مرتبہ ” گھنگرالے “ بالوں کے ساتھ اینٹری ماری ہے جو کہ نہایت دلکش ہے ۔
اداکارہ نے اس آئٹم سانگ میں ” لال “ رنگ کی ساڑھی بھی پہن رکھی ہے جس میں وہ کسی نوجوانوں کے دلوں کے دھڑکن بن گئی ہیں ۔

مزید :

تفریح -