ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ڈریم ہاؤسنگ سکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ڈریم ہاؤسنگ سکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا
ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ڈریم ہاؤسنگ سکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور شہزاد سلیم نے ڈریم ہاﺅسنگ سکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جس پر نیب نے ایل ڈی اے، محکمہ مال اور ایف بی آر سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا ڈریم ہاﺅسنگ سکیم کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ نیب نے ایل ڈی اے، محکمہ مال اور ایف بی آر سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن کی سکیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی آ چکی ہے جس کے مطابق سکیم میں مبینہ لاقانونیت اختیار کی گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سکیم کو جانے والے راستے کی ارضی وفاقی حکومت کی ہے اور سوسائٹی انتظامیہ نے یقین دلایا تھا کہ یہ اراضی وفاقی حکومت سے خرید لی جائے گی جبکہ سکیم سپانسر نے ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے پلاننگ کی اجازت لی تھی۔