ٹویٹر پر عامر لیاقت کا امریکی کامیڈین کو پراسرار پیغام ، اور پھر ہنگامہ پرپا ہو گیا

ٹویٹر پر عامر لیاقت کا امریکی کامیڈین کو پراسرار پیغام ، اور پھر ہنگامہ پرپا ...
ٹویٹر پر عامر لیاقت کا امریکی کامیڈین کو پراسرار پیغام ، اور پھر ہنگامہ پرپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیل پاکستان آن لائن )اعزاز ی پنڈی بوائے اور معروف امریکی کامیڈین ” جیریمی مکالن “ اکثر اوقات اپنی انوکھی اور مضحکہ خیز پیغامات کے باعث پاکستان میں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جبکہ ان کے حالیہ پاکستانی دوروں نے انہیں پاکستان کی کافی روایات سے آشنا کروا دیا ہے جس کے باعث وہ گھل مل جاتے ہیں ۔
تاہم دو روز قبل ٹویٹر پر انتہائی دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ان سے دوستی کرنے کیلئے عامر لیا قت میدان میں آ ئے اور انہوں نے کامیڈین کو ” Hi“ کا پیغام لکھ کر مینشن کیا ۔ بس ہونا کیا تھا پاکستانی صارفین فوری میدان میں آ ئے اور نیا ہنگاہ پرپا ہو گیا ۔


عامر لیاقت کے پیغام پر پاکستانیوں نے جیریمی میکالن کو مشورے دینے شروع کر دیئے اور ساتھ ہی عامر لیاقت کو کہا کہ وہ ان سے دور رہیں ۔صارف کا کہناتھا کہ ” دور رہوں بلکہ بہت بہت زیادہ دور رہو ۔“


خاتون صارف نے جیریمی میکالن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”مہربانی کر کے انہیں بلاک کر دیں ، آپ کو اپنی زندگی میں ایسے شخص کی ضرورت نہیں ہے ۔“


تاہم پاکستانیوں کے مشوروں کے باوجود جیریمی میکالن نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ” Hi“ کے جواب میں ” Hi“ کیا ۔


تاہم صارفین اس وقت ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے جب انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کہ میں نے ٹھیک کیا یا غلط“۔


اس پر ایک ارباب گل محمد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ناز ک صورتحال “ ہے ۔


جیریمی میکالن اور عامر لیاقت میں سلام دعا کا تبادلہ ہوا تو اس پر نجی اخبار ٹریبیون نے خبر شائع کی جو کہ کامیڈین کی نگاہوں سے بھی گزری جس پر انہوں نے مضحکہ خیز اندز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ٹھیک ہے لیکن انہوں نے ایک جیسے دکھنے والی دو تصوریں کیوں لگائی ہیں ۔“


جیریمی نے ایک مرتبہ پھر میدان سنبھالا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”دوسری بات یہ کہ انہوں نے عامر لیاقت کی عمر 47 سال لکھی ہے لیکن میری نہیں ، صرف 21۔“


جیریمی نے اگلے ٹویٹ میں ٹریبیون کے آرٹیکل کے ایک چھوٹے سے حصے کا سکرین شاٹ لے کر شیئر کیا جس میں ان کی عمر 21 اور عامر لیاقت کی 47 سال درج کی گئی تھی ۔


تاہم جریمی میکالن نے ڈاکٹر عامرلیاقت کو مستقبل میں بنائے جانے والے ڈرامے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -