نجم سیٹھی کی وجہ سے پی سی بی کو 28 کروڑ روپے کا ٹیکہ، انتہائی سنگین الزام لگ گیا

نجم سیٹھی کی وجہ سے پی سی بی کو 28 کروڑ روپے کا ٹیکہ، انتہائی سنگین الزام لگ گیا
نجم سیٹھی کی وجہ سے پی سی بی کو 28 کروڑ روپے کا ٹیکہ، انتہائی سنگین الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑ گئی ہے اور اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیس کے اخراجات کی مد میں پاکستان سے 28.6 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی انا کے باعث شروع ہونے والا یہ مقدمہ پی سی بی کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ڈسپیوٹ کمیٹی کو لکھے گئے خط میں ایک ایک روپیہ واپس کرنے کو کہا ہے جو اس نے اس مقدمے پر اخراجات کی مد میں خرچ کئے۔ بی سی سی آئی نے پاکستان سے 15 کروڑ روپے مانگے ہیں جو پاکستانی 28.6 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
پی سی بی کے کئی افسران کی جانب سے مسلسل منع کئے جانے کے باوجود نجم سیٹھی نے بھارت کیخلاف مقدمہ دائر کیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق پاکستان کے پاس یہ مقدمہ جیتنے کا موقع ہی نہیں تھا۔ نجم سیٹھی نے پی سی بی حکام کی تجاویز رد کر کے اور میڈیا کو یہ بتا کر کہ ان کا کیس بہت مضبوط ہے، پی سی بی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت کی جانب سے باہمی کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں کیس کیا تھا جس میں 447 کروڑ روپے ہرجانہ طلب کیا گیا تھا۔مائیکل بیلوف کی سربراہی میں آئی سی سی کمیٹی نے کیس کا فیصلہ بھارتی بورڈ کے حق میں دیدیا تھا جس کے بعد اب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کیس پر آنے والے اخراجات کا ازالہ چاہتا ہے۔

مزید :

کھیل -