”1400روپے کا گیس سیلنڈر 2100روپے کا ہو گیا ہے “معروف صحافی معید پیرزادہ نے کھری کھری سنا دیں ،فواد چوہدری سے جواب مانگ لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں گیس سلینڈرکی قیمتوں میں اضافے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے جس پر معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی آواز اٹھا دی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر معید پیرزادہ نے کہا کہ ابھی آزاد کشمیر کے علاقے راولہ کوٹ سے ایک شخص ملنے کے لیے آیا جس نے مجھے بتا یا ہے کہ 15کلو گرام والا گیس سلینڈر 1400روپے میں مل رہا تھا لیکن وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے ٹیرف تبدیل کیے جانے کے بعد عام لوگوں کے لیے قیمتیں کم کی گئی تھیں لیکن اب پھر 15کلو گرام والے سلینڈر پر 2100روپے لیے جا رہے ہیں ۔معید پیر زادہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اس معاملے پر جواب مانگتے ہوئے کہا کہ کیا تبدیلی آئی ہے ؟
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے گیس کی قیمت سستی کرنے کے لیے وزیر خزانہ اسد عمر کو ٹھوس قدم اٹھانا ہو گا۔گیس کی قیمت سستی ہو کر 1400روپے فی سلینڈر تھی کیونکہ اگر یہ 1900یا 2100روپے میں بیچی جا رہی ہے توکیاایسا ناجائزہ منافع خور اور ڈیلر مافیہ کر رہی ہے ۔