بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ،بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے:موڈیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے،بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی ’’موڈیز‘‘ نے پاکستان پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 19۔2018ء4 میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی، جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال 5 اعشاریہ 8 فیصد رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے، موجودہ حالات میں بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے، حکومت کو انفراسٹریکچر، سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں بہتری لانا ہوگی۔ موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے معاشی حالات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔