لیجنڈ فٹبالر ڈیاگومیراڈونا کو ان کی محبوبہ نے گھر سے نکال دیا
بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شاندار کھیل کے باعث ہر ملک کی ٹیم کا ناک میں دم کرنے والے ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی محبوبہ نے ان کا ناک میں دم کر دیا ہے اور گھر سے ہی نکال باہر کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیجنڈ فلٹ بالر نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں یہ گھر خریدا تھا اور اپنی 28سالہ محبوبہ روسیو اولیواکو تحفے میں دیا تھا جسے روسیو کے ساتھ قطع تعلقی کے بعد اب وہ اپنا گھر نہیں کہہ سکتے۔
گزشتہ دنوں روسیو اولیوا نے ٹی وی شو ESPN Redesمیں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا میراڈونا کے ساتھ رشتہ ختم ہو چکا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق میرا ڈونا اور روسیو کے مابین میکسیکو جانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ 58سالہ میرا ڈونااس وقت میکسیکو کے ایک فٹ بال کلب کی ٹیم کے منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔چنانچہ وہ میکسیکو منتقل ہونا چاہتے تھے لیکن روسیو کسی بھی صورت ارجنٹینا کو نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ روسیو الیوا بھی سابق پروفیشنل فٹ بالر ہیں جو ارجنٹینا کے کئی کلبوں کی طرف سے کھیل چکی ہیں۔