سمندر میں غوطہ مارنے کے بعد آدمی کا جسم اس طرح پھول گیا

سمندر میں غوطہ مارنے کے بعد آدمی کا جسم اس طرح پھول گیا
سمندر میں غوطہ مارنے کے بعد آدمی کا جسم اس طرح پھول گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ایک غوطہ خور نے گہرے سمندر میں غوطہ لگایا جس سے اس کے بازو اور سینہ ایسے پھول گیا جیسے ویٹ لفٹرز کے مسلز بنے ہوتے ہیں اور وہ زندگی بھر کے لیے معذوری کا شکار ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 57سالہ الیجنڈرو راموس نامی یہ شخص کئی سال سے غوطہ خوری کر رہا تھا۔ اس روز ہوا یہ کہ اس کے قریب سے ایک بحری جہاز گزرا جس نے اس کا آکسیجن والا پائپ توڑ ڈالا جس کے ذریعے وہ باہر سے آکسیجن حاصل کر رہا تھا۔


رپورٹ کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو راموس سمندر میں 100فٹ گہرائی میں موجود تھا۔ تاہم وہ آکسیجن کے بغیر تیر کر سمندر کی سطح پر آنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اس کے جسم میں آکسیجن کے دباﺅ میں شدید تبدیلی آ گئی ، جس نے اس کی یہ حالت کر دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سمندر کی تہہ میں موجود کسی شخص کو کمپریسڈ آکسیجن کی فراہمی بند ہو جائے تو سمندر کے پانی کا دباﺅ اس کے جسم میں موجود نائٹروجن کمپریس ہو کر فیٹی ٹشوز میں جمع ہو جاتی ہے۔ راموس کا کہنا ہے کہ اس معذوری کی وجہ سے میں شدید ڈپریشن کا شکار ہو چکا ہوں تاہم میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ کم از کم زندہ ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -