جنوبی پنجاب والے کااحساس محرومی دور ہوگیا ، صوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی:سلمان غنی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی البتہ جنوبی پنجاب صوبے والے صاحب کا احساس محرومی وزارت ملنے کے بعد دور ہوگیاہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی البتہ جنوبی پنجاب صوبے والے صاحب کا احساس محرومی وزارت ملنے کے بعد دور ہوگیاہے اوران کے بھائیوں کوبھی اکاموڈیٹ کرلیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بازار میں کوئی کسی کوپوچھنے والانہیں ، ہر آدمی اپنی مرضی کے نرخ لگا رہاہے ،حکومت نے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کی بات کی تھی لیکن اس وقت پانچ لاکھ لوگ جن کے پاس روز گار تھا بیروز گار ہوچکے ہیں ۔