وزیر اعظم نے ریاض فتیانہ کے بیان پر نوٹس لے لیا ، رکن قومی اسمبلی نے سعد رفیق کے حق میں بات کی تھی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کے حق میں بات کرنے پررکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیان پر نوٹس لے لیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کے بیان کانوٹس لے لیا ، ریاض فتیانہ نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سعد رفیق کی گرفتاری پران کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا نہیں کہ سعد رفیق نے کرپشن کی ہو، انہوں نے کہا تھا کہ سعد رفیق کےساتھ انصاف ہونے چاہئے ۔