تربت میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ،دہشتگرد قوم اور فوج کا حوصلہ بزدلانہ کارروائیوں سے کمزور نہیں کر سکتے :ڈاکٹر طاہر القادری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تربت میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی امن کے لئے افواج پاکستان کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں اور مسلسل دے رہے ہیں ،شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے تربت میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد قوم اور فوج کا حوصلہ بزدلانہ کارروائیوں سے کمزور نہیں کر سکتے ،ملکی امن کے لئے امن کیلئے افواج پاکستان کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور مسلسل دے رہی ہے ،پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو انتہائی قدر سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے سانحہ تربت میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔یاد رہے کہ تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔