”ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود دہشتگردوں کی طرح روکا گیا“پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود ایئرپورٹ پر ایسے روکا گیا جیسے دہشت گردوں کو روکا جاتا ہے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عمران خان اپنا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان صاحب اپنی کابینہ میں بھی دائیں بائیں دیکھ لیں، 240 کنال اراضی کی بات ایسی ہی ہے جیسے 56 کمپنیوں کے بات کی جاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہبا ز نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پرویز الہٰی بھی تو پنجاب حکومت میں رہے ہیں تو انہوں نے کیوں پروڈکشن آرڈر رولز نہیں بنائے؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا تھا۔