آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں بلاول بھٹو اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ پی پی صدر کو وہیل چیئر پر ائیر پورٹ سے باہر لایا گیا جہاں اولڈ ٹرمینل پر پارٹی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی جنہوں نے سابق صدر کے حق میں نعرے لگائے کی اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ آصف زرداری نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔سابق صدر ائیرپورٹ سے سیدھا زرداری ہاو¿س پہنچے جہاں انہوں نے اپنی بہن فریال تالپورسے ملاقات کی جس کے بعد وہ بلاول ہاو¿س پہنچ گئے۔