سانحہ پی آئی سی،انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے:راجہ بشارت

سانحہ پی آئی سی،انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے:راجہ بشارت
سانحہ پی آئی سی،انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے:راجہ بشارت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ میں دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سول سیکرٹریٹ میں پی آئی سی واقعہ پرتحقیقاتی پیش رفت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے اور ذمہ داروں کاتعلق چاہیے کسی جماعت سے ہوانہیں گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراور کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ساری صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں شعبوں کی قیادت کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ وہ خود بھی اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف کارروائی میں حکومت کی مدد کریں تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں طرف کی اعلی قیادت اس واقعہ کی کھل کر مذمت کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور