شہبازشریف کی برطانوی انتخابات میں فتح پر کنزرویٹو پارٹی اور وزیراعظم بورس جانسن کومبارکباد

شہبازشریف کی برطانوی انتخابات میں فتح پر کنزرویٹو پارٹی اور وزیراعظم بورس ...
شہبازشریف کی برطانوی انتخابات میں فتح پر کنزرویٹو پارٹی اور وزیراعظم بورس جانسن کومبارکباد

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے برطانوی انتخابات میں فتح پر کنزرویٹو پارٹی اور وزیراعظم بورس جانسن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے بعد سب سے زیادہ اکثریت سے کامیابی برطانوی عوام کے آپ پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،کنزرویٹو پارٹی کی تاریخی فتح آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، برطانیہ کے عوام نے بڑی واضح اکثریت سے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے۔

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری عمل کی کامیابی سے تکمیل پر برطانیہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پندرہ پاکستانی نژادارکان پارلیمان کاانتخاب ہونےپردلی خوشی ہے،منتخب ارکان کومبارکباددیتا ہوں ۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا برطانوی انتخابی اور جمہوری عمل میں کردار کا مسلسل بڑھنا نہایت خوش آئند ہے ،امید ہے کہ نئی قیادت کے آنے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا،ہمیں توقع ہے وزیراعظم بورس جانسن مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : برطانیہ


loading...