پولیو پر قابو نہ پایا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوں گے :عمران خان

پولیو پر قابو نہ پایا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوں گے :عمران خان
پولیو پر قابو نہ پایا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوں گے :عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوں گے،مائیںاپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اور اگر پولیو ٹیم ان تک خود نہیں پہنچتی تو وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے خود لیکر جائیں، یہ نہ صرف ان کے بچوں کی صحت بلکہ قوم کے لیے ضروری ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے 5 سال سے کم عمر بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے والدین بالخصوص ماو¿ں پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان 2 ملکوں میں شامل ہے جہاں آج بھی پولیو کا وائرس موجود ہے، یہ ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، پولیو کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوں گے اور پولیو کی وجہ سے ملک کا تشخص خراب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

مزید : قومی