شہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہے:طلال چوہدری

شہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہے:طلال چوہدری
شہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہے:طلال چوہدری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  طلال چوہدری نے کہا ہے کہشہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہے   ، شہزاد اکبر نے ایک بار پھر سرکاری خرچ  پر قوم سے جھوٹ بولا ہے،شہزاد اکبر کی کارکردگی کا پول آج  پارلیمنٹ میں حکومتی جواب سے کھل چکا ہے، پندرہ ماہ میں صفر برآمدگی ایسٹ ریکوری یونٹ کے جھوٹ کا پکا ثبوت ہے۔

نجی ٹی وی کے  مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ  شہزاد اکبر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ  میں جھوٹے کاغذ لہراتے ہیں لیکن پارلیمان میں جواب اور عدالت میں ثبوت سے بھاگ جاتے ہیں،عمران خان کنٹینر پر اور شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، پی آئی ڈی میں ہلکان ہونے کے بجائے شہبازشریف کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کریں،شہزاد اکبر سیاسی انتقام کا ”ہامون جادوگر“ ہے، نالائق حکومت کے ”ہامون جادوگر“ اور ”بل بتوڑیاں“ صرف جھوٹ بولنے کی تنخواہ لے رہے ہیں،پارلیمنٹ میں جواب نہیں،عدالت میں ثبوت نہیں اور پی آئی ڈی میں سراسر جھوٹ بولا جارہا ہے،شہزاد اکبر کا جھوٹ قوم جان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچ پر جھوٹ بولنے اور جھوٹے کاغذ لہرانے سے قوم کودھوکہ نہیں دیا جاسکتا،ایسٹ ریکوری یونٹ علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور فیصل واڈا کی ناجائز جائیدادوں کی رقم واپس لے،شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف الزامات کا ثبوت دنیا کی کسی عدالت میں دے دیں؟ایسٹ ریکوری کے ڈرامے پر آنے والا تمام خرچ شہزاد اکبر سے وصول کیا جائے،جھوٹ بولنے اور جھوٹے کاغذ  لہرانے سے آپ جھوٹے ہی رہیں گے،200 ارب، 300 ارب اور 600 ارب کے جھوٹ کی ہانڈی بیچ چوراہے میں کب کی پھوٹ چکی ہے،کنٹینر پر جو جھوٹ بولے گئے،ان کا ثبوت کسی عدالت میں نہیں پیش نہیں کیا گیا۔

مزید : قومی