کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ والا ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہو تا ہے: علی زیدی

  کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ والا ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہو تا ہے: علی ...

  

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کیلئے بڑی چیزوں کا نقصان اٹھایا، کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ جس ملک کے پاس موجود ہو وہ ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہوتا ہے،شپ بریکنگ انڈسٹری میں بہتری لانا ایک چیلنج ہے،حکومت کو ہر جگہ پر ریگولیشن لانے کی ضرورت ہے، شپ بریکنگ اور میری ٹائم میں ریگولیشن لا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا سمینار منعقد ہوا جس میں فاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا آئی ایم او نیشنل سیمینار ہانگ کانگ کنونشن کا انعقاد شپ بریکنگ انڈسٹری اور شپ انڈسٹری کیلئے اہم ہے۔ ہم شپ بریکنگ انڈسٹری میں پہلے نمبر پر تھے اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کپاس پیدا نہیں ہوتی لیکن وہ ٹیکسٹائل میں کئی گنا زیادہ برآمدا ت کر رہا ہے۔ ہانگ کانگ کنونشن پر اگر ابھی دستخط ہوگئے تو ہم شپ بریکنگ انڈسٹری میں 4نمبر سے بھی مزید نیچے گر جائیں گے۔ یہ کنونشن شپ بریکنگ انڈسٹری کیلئے تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کا ہے۔ کچھ برس پہلے تحفظ پر عملدرآمد نہ کرنے سے گڈانی پر شپ بریکنگ میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اٹھایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کسی بھی چیلنج سے گھبرانا نہیں، پہلے ادوار میں نئے ڈریجر خریدے گئے جو کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔ نیب میں ان کی انکوائری بھیج چکا ہوں، بغیر استعمال ہوئے کئی بار ان کے پرزے امپورٹ کروائے گئے۔علی زیدی کا کہنا تھابہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہیں، کسی ماں باپ کو اچھا نہیں لگتا جب بچے کو انجکشن لگتا ہے۔ ہمیں بچے کے مستقبل کیلئے یہ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ ہمیں اپنے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی، 10سال میں پہلی بار فشریز کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی گئی۔ ماضی میں ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی جاتی رہی۔ ماہی گیری کے شعبے میں 2 ارب ڈالر تک برآمدات بڑھائی جاسکتی ہے۔

علی زیدی

مزید :

علاقائی -