جاپان،غیرملکیوں کے ساتھ بدسلوکی پر جرمانے کا بل منظور
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے کاواساکی شہر کی قانون ساز اسمبلی نے ملک میں عوامی مقامات پر غیر ملکی افراد کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بھاری جرمانوں کا قانون منظور کیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاواساکی اس طرح کا قانون منظور کرنے والا ملک کا پہلا شہر بن گیا ہے۔جاپان نے 2016ء میں غیر ملکیوں کے ساتھ بدسلوکی کو روکنے کی کوشش کے تحت ایک ایکٹ نافذ کیا تھا، اس کا کچھ زیادہ اثر نہ ہونے کی وجہ سے کاواساکی شہر کی قانون سازاسمبلی نے اپنا نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا۔