پیپلز پارٹی کے رہنماء اسماعیل ڈاہری کو 34سال قید کی سزا

    پیپلز پارٹی کے رہنماء اسماعیل ڈاہری کو 34سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)سابق معاون خصوصی سندھ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو 34سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو تین مختلف مقدمات میں سزا سنائی ہے۔اسماعیل ڈاہری کو غیر قانونی اسلحہ،بارودی مواد اور دستی بم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دس دس جب کہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14سال قید کی سزا سنائی ہے۔رینجرز کی جانب سے سال 2018 میں دولت پور تھانے کی حدود میں کاروائی کی گئی تھی جس کے دوران اسماعیل کی ڈاہری کی رہائش گاہ سے پانچ کلاشنکوف، تین دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا،اسماعیل ڈاہری کا شمار سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی قانون کی گرفت میں آچکے ہیں،احتساب عدالت میں جعلی اکانٹس کیس میں نہرخیام پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ جمعہ کو احتساب عدالت نے مرکزی ملزم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیسابق ڈی جی منظورقادرکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔مسلسل غیر حاضری پر منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ نیب کے مطابق دو ملزمان عباس علی اوررؤوف اخترفاروقی کراچی جیل میں ہیں، شریک ملزم عبدالرزاق کی ایک روز کے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت17 دسمبرتک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔منظور قادر پر ایک ارب روپے کی رشوت کا الزام ہے۔ملزمان پرنہرخیام کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوزکرنے کا الزام ہے۔
اسماعیل ڈاہری

مزید :

علاقائی -