گرین ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی میاں بیوی چار بچوں سمیت جھلس کرزخمی ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں میاں بیوی چار بچوں سمیت 6افراد جھلس کرزخمی ہو گئے یہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچوں اور میاں بیوی کو طبی امداد کے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے بلاک نمبر 5 کے رہائشی آصف نے بارش کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث موم بتی جلا رکھی تھی جو قریب پڑے بستروں پر جا گری اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے گھر میں موجود دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ پر قابو پانے کی کوشش میں آصف اس کی بیوی تیس سالہ آسیہ۔10سالہ بشری 9سالہ تنویر سمیت 6افراد جھلس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔