شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری،رائے بابر سعید

شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری،رائے بابر سعید

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کانسٹیبل محمدارشداورکانسٹیبل سیف الرحمٰن کی 12ویں برسی کے موقع پر شہداء کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر ہیں۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔شہداء کے خاندانو ں کی فلاح بہبو د کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔شہیدکانسٹیبل محمدارشد اور سیف الرحمٰن تھانہ نشترکالونی میں تعینات تھے۔دورانِ پٹرولنگ جرائم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے تھے۔ محمد ارشد شہید کو آبائی ضلع سیالکوٹ اور سیف الرحمٰن شہید کو ضلع قصور میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -