ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2020ء کیلئے 726.7ملین ڈالر انتظامی بجٹ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2020ء کیلئے 726.7ملین ڈالر انتظامی بجٹ کی منظوری

  

اسلام آباد (آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2020ء کیلئے 726.7 ملین ڈالر کے انتظامی بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق آنے  والے سال کیلئے انتظامی بجٹ میں رواں سال کے مقابلہ میں 5.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، انتظامی بجٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ پروگرام کو  آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا، سالانہ پروگرام 18.2 ارب ڈالر کے خود مختار اور 3.4 ارب ڈالر غیر خود مختار  آپریشنز پر مشتمل ہے جس میں 422 ملین ڈالر کی تکنیکی معاونت بھی شامل ہے۔بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاؤ نے بتایا کہ سالانہ بجٹ سے بینک کے عملدر آمد حکمت عملی 2030ء   کو  آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے سات آپریشنلترجیحات کا تعین کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ غیر خود مختار آپریشنزکے دائرہ کار کو توسیع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینک موجودہ و دستیاب وسائل کے بہترین استعمال پر توجہ دے رہا ہے، ہم ایشیاء   کے خطہ میں پیداواریت اور معیار کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک

مزید :

صفحہ آخر -