وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق ڈی جی پی آر امجد بھٹی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق ڈی جی پی آر امجد بھٹی کی والدہ کے انتقال پراظہار ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی عظیم نعمت سے محرومی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -