بلوچستان، مسافر کو چ اور پٹرول ٹینکر میں تصاد م، آتشزدگی سے بچوں سمیت 15افراد خاکستر

بلوچستان، مسافر کو چ اور پٹرول ٹینکر میں تصاد م، آتشزدگی سے بچوں سمیت 15افراد ...

  

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں مسافر کوچ اور ڈیزل لے جانے والی پک اپ میں تصادم سے بچوں اور خواتین سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاندانوں کی بھر پور معاونت کریں اور ڈپٹی کمشنرزہائی ویپولیس کے ساتھ موثر لائحہ عمل بنائیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی ٹاپ پر پٹرول سے بھرک پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، لیویز ذرائع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر جل کر راکھ ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کو ڈی این اے کے ذریعے شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹ

مزید :

صفحہ آخر -