اثاثہ جا ت ریفرنس، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور

اثاثہ جا ت ریفرنس، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات ریفرنس میں سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔  بعدازاں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی سے نہال پیپلز پارٹی کے ایک جیالے نے پانچ، پانچ سو کے نوٹ تقسیم کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جشن منایا، ایک جیالے نے خوشی کے مارے پانچ، پانچ سو روپے کے نوٹ  عدالتی عملے اور پولیس اہلکاروں میں تقسیم کیے۔

سراج درانی/ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -