پاکستان میں پہلی بار یورپی معیار کی حامل ایرانی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی متعارف

پاکستان میں پہلی بار یورپی معیار کی حامل ایرانی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان میں پہلی بار یورپین سٹینڈرڈ کی حامل ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی متعارف‘ ایرانی لیورٹرانسپلانٹ ٹیم کا پہلا فری میڈیکل کیمپ 17اور 18دسمبر کولاہورمیں ہوگا جس میں ملک بھرسے آئے مریضوں کا فری چیک اپ ہوگا تفصیلات کے مطابق لیورٹرانسپلانٹ کے حوالہ سے تہران(ایران) کے سب سے بڑے”امام خمینی ہسپتال“کے ہیڈ آف لیورٹرانسپلانٹ ڈیپارٹمنٹ“ڈاکٹر علی جعفریان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم 17اور 18دسمبر کو لاہور کے علاقہ33-K شاہ جمال میں پاک ہیلتھ کیئرمیں منعقدہ فری کیمپ میں شرکت کرے گی جس میں پاکستان بھرسے آئے لیورٹرانسپلانٹ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا معائنہ کیاجائیگا اس حوالہ سے کیمپ کے منتظم ڈاکٹر میاں عزیزالرحمن نے بتایاکہ پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کے مریض انڈین ویزہ نہ ملنے اور دیگر مشکلات کے سبب گذشتہ ایک ڈیڑھ سال سے مشکلات کا شکارتھے اور اب تک کئی مریض علاج نہ ہونے کے سبب زندگی کی بازی بھی ہار گئے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے برادری اسلامی ملک ایران سے خصوصی درخواست کی جس پر وہاں کے محکمہ صحت نے تہران کے سب سے بڑے لیورٹرانسپلانٹ ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر علی جعفریان کو اپنی ٹیم فوری پاکستان بھیجنے کی ہدایت کی یہ ٹیم 17اور 18دسمبر کو پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا معائنہ کرے گی۔

ٹیکنالوجی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -