ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کادورہ،صفائی انتظامات کی چیکنگ

  ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کادورہ،صفائی انتظامات کی چیکنگ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے شہر کی صفائی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقاما ت کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی طارق حسین اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں سمیت لاری اڈوں پر خصوصی صفائی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تما م تر فیلڈ سٹاف سمیت ترک کنٹریکٹز کو افرادی قوت اور مشینری کو فیلڈ میں یقنی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر ِہمارا گھر ہے اور اس کی صفائی ستھرائی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔دوران وزٹ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہریوں کی شکایات کو فل فور حل کرنے اور مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنے کی تاکید کی گئی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے دن رات کام کررہا مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر لاہور شہر میں صٖفائی قائم رکھنا ممکن نہیں، شہری کوڑاکرکٹ جگہ جگہ ہرگز مت پھینکیں بلکہ شہر بھی میں نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے ورکرز اور افسران کی ان تھک محنت کے باعث شہر سے روزانہ کی بنیاد پر 6000ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کیا جاتا ہے، لاہور کے باسیوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کلید ی کردار ادا کریں اور شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139پر کال کریں یا موبائل ایپ کلین لاہور کا استعمال کریں۔

انتظامات چیکنگ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -