ڈھاکہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

  ڈھاکہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی وزیر خارجہ سے ...

  

اسلام آباد (آئی ا ین پی) ڈھاکہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے عمران احمد صدیقی کو بطور ہائی کمشنر ڈھاکہ تعیناتی پر مبارکباد دی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں۔وزیر خارجہ نے نامزد ہائی کمشنر ڈھاکہ سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور ہائی کمشنر ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،نامزد ہائی کمشنر ڈھاکہ عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ڈھاکہ

مزید :

صفحہ آخر -