اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اخلاقی تربیت کیلئے مسجد و ممبر کا کردار اہم ہے: پیر نور الحق قادری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اخلاقی تربیت کیلئے مسجد و ممبر کا کردار اہم ہے، وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی جانب سے موثر عالمی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عمان اردن میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء مذہبی امور کی جنرل کونسل سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔سعودی عرب، کویت، مصر، مراکش، انڈونیشیا، گمبیا، اردن فلسطین اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے جنر ل کونسل میں شرکت کی۔پیر نور الحق قادری نے خطاب کر تے ہوئے قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے مذموم واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے تمام مسلم ممالک کو ملکر کردار ادا کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی تجویز بھی دی۔ جبکہ او آئی سی کے رکن ممالک کے تمام وزراء مذہبی امور نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کر تے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اورآئندہ جدہ، سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں لائحہ عمل پر تفصیلی بحث پر اتفاق بھی کیا۔
پیر نور الحق قادری