11سال بعد فیصلہ، ن لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار

11سال بعد فیصلہ، ن لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی ایم پی اے کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 239 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالروؤف کی بی اے کی ڈگری کا 11 سال بعد فیصلہ ہوگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے ایم پی اے رانا عبدالروؤف کی ڈگری  جعلی قراردے دی۔ ایم پی اے رانا عبدالروؤف کی ڈگری کیخلاف 2008 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنیوالے سابق ایم پی اے راؤاعجاز علی خان کے بیٹے راؤ آصف اعجاز نے یونیورسٹی کو درخواست دی تھی، تقریباً 11 سال بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کی جعلسازی کو تسلیم کر کے اسے منسوخ کر دیا۔ایم پی اے رانا عبدالروؤف نے 2008 کے الیکشن میں اسی ڈگری پر الیکشن جیتا، رانا عبدالروؤف 2008، 2013 اور 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، 2008 اور 2013 میں ن لیگ کی حکومت کے ادوار کی وجہ سے جعلی ڈگری کا فیصلہ نہیں ہونے دیا گیا۔
جعلی ڈگری

مزید :

صفحہ آخر -