لیسکو ایسٹرن سرکل کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، لاکھو ں ڈیٹکشن یونٹ ڈالے گئے

    لیسکو ایسٹرن سرکل کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، لاکھو ں ڈیٹکشن یونٹ ڈالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایسٹرن سرکل میں ایس ای رشید احمد خان کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی /تاج باغ سب ڈویژن سراج الدین کاکڑ نے اسٹاف، ڈویژنل ٹاسک فورس اور رینجرز کے ہمراہ زیرو لائن پر واقع ٹھٹہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران دو ٹیوب ویلز کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ہے جبکہ قلندر پورہ، رانی پنڈ، حنیف پارک اور تاج باغ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران7میٹروں کے کنکشنز کو ڈائریکٹ سپلائی جبکہ9میٹروں کو ٹیمپرڈ کر کے اور ایک انڈسٹریل کنکشن کوبوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔ تمام پکڑے جانے جانے والے کنکشنز کو منقطع کرکے 580,000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔
بجلی چور