نوجوان امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،راجہ یاسر

نوجوان امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،راجہ یاسر

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور ادارہ برائے جمہوری تعلیم و مشاورت کے زیر اہتمام حقوقِ انسانی کے عالمی دن کے موقع پر ”نوجوان اور خواتین بطور امن کے سفیر“ کے عنوان سے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے دانش وروں کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی جنسی امتیاز کے بغیر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے، خصوصاً خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ہم غیر معمولی حد تک سنجیدہ ہیں، کیوں کہ خواتین ہمارے معاشرے کا 52 فیصد حصہ ہیں اور ان کو کارآمد اور تعلیم یافتہ بنائے بغیر ہم اپنی سوسائٹی کو ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی تربیت کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تا کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتیں تعمیر وطن کے کام آ سکیں۔

راجہ یاسر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -