وکلاء تنظیمیں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے لائسنس معطل کریں

      وکلاء تنظیمیں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے لائسنس معطل کریں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے لاہور کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان" کو وکلا کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش، تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ وکلا تنظیمیں ایسے وکلا کے لائسنس معطل کرکے ان کو قرار واقعی سزادیں۔اور ان کے بار میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔

وکلاء اور ڈاکٹر ز دونوں پڑھا لکھا طبقہ ہے جن سے اس قسم کی غنڈہ گردی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے،حکومت کو چاہئے کہ جو بھی اس میں ملوث ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے، ان سب کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -