چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے وفد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ

  چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے وفد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ

  

لاہور ((لیڈی رپورٹر)) چین کی چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کا دورہ کیا اور ’پاک چائنہ راہداری۔پاکستان اور چین کے تعلقات اور علاقائی سیاست‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاوید نے سنٹر میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔انہوں نے چائنہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے وفد کے شرکاء کو تعلیم کے شعبہ میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔وفد کے شرکاء نے دونوں اداروں کے درمیان تحقیق کے تبادلوں، پبلیکیشنزکے علاوہ مشترکہ سیمینارز اور کانفرنس کے انعقادپر بات چیت کی۔

چائنہ فارن افیئر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -