ٹیلی کام اور آئی ٹی شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

ٹیلی کام اور آئی ٹی شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

  

  کراچی(سی پی پی)ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 278.1 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 55.7ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ مالی سال 2017-18، مالی سال 2016-17 اور مالی سال 2015-16 کے دوران ان شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 113، 41.9اور 246.8 ملین ڈالر رہا تھا۔اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 267.3ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.8ملین ڈالر رہا۔ ان میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں 6.5اور آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -